ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف تیسری بار فائنل میں پہنچ گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔قطر میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دی۔آصف کی سیمی فائنل میں کامیابی کا سکور 53-57،5-71، 0-94، 6-111، 45-77، 9-73، 24-74 اور 51-58 رہا۔محمد آصف نے سیمی فائنل کے چوتھے فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔ ابتدائی دو فریمز ہارنے کے بعد آصف نے مسلسل چار فریمز جیتے تاہم ساتواں فریم حریف کے نام رہا۔آصف نے آٹھویں فریم کو فیصلہ کن بناکر کامیابی اپنے نام کرلی۔ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، وہ 2012 اور 2019 میں ورلڈ سنوکر فائنل جیت چکے ہیں۔آصف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے تین فائنل کھیلنے والے تیسرے پلیئر ہیں۔ بھارت کے پنکج ایڈوانی نے چار فائنل کھیلے، تین جیتے، ایران کے عامر سرکوش تین فائنل میں ایک بھی ٹائٹل نہ جیت سکے۔

ای پیپر دی نیشن