کون بنے گا امریکہ کا صدر ۔۔؟ نتائج آنا شروع،ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ سخت

Nov 06, 2024 | 13:32

کون بنے گا امریکہ کا صدر فیصلے کی گھڑی آ ن پہنچی۔ امریکی 47 ویں صدر کے انتخاب  کے سلسلے میں متعدد ریاستوں میں پولنگ ختم ہو چکی ۔ معلق ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، ری پبلکن امیدوار نے فلوریڈا، کنیکٹکی، انڈیانا،مغربی ورجینیا،میسوری، اوکلوہاما،ٹینیسی اور الاباما میں میدان مارلیا، ورمونٹ، ڈیلیاویئر، میسی سیپی میں ڈیموکریٹ امیدوار فاتح قرار پائیں۔ صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں جبکہ سات پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جیورجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکونس جیت کی راہ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 

مزیدخبریں