گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیااب حکمران،اونے پو نے ، د ا موں خرید لینے کیلئے ٹوٹ پڑے ہیں،پی آئی اے نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صوبائی ممبر ایم کیو ایم چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ پی آئی اے ان دنوں بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، پاکستان کا ایک منافع بخش ادارہ زوال کا شکار ہوچکاہے، پی آئی اے پاکستان کی قومی پہچان ہے جس کو زمین بوس کرنے کوشش ہورہی ہے‘ پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوئے ہیں، جسکی وجہ سے پورے یورپ میں پی آئی آے کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔