گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) علامہ مفتی پیر ابو دائود محمد صادق کے خادم خاص صوفی خان محمد قادری مرحوم کی اہلیہ اور ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری کی تائی کے انتقال پر علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان کا کہنا تھا بیٹیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین کو چاہیے کہ دینی تعلیمات سے آراستہ کریں بالخصوص قرآن وحدیث کی تعلیم ضرور دلائی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کی بہترین تعلیم تربیت ہو سکے ،خواتین کی بہترین صفت پردہ ، خاوند کی اطاعت گزاری و فرمانبرداری ہے مائوں بہنوں اور بیٹیوں کے لئے سیدہ فاطمہ الزہرا کی سیرت مشعل راہ ہے ۔اس موقع پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی بخشش ومغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔