گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز کے تحت الصبح وزیر آباد کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے دورہ کے دوران بنیادی مرکز صحت گکھڑ ،ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کے حوالے سے مشینری کا جائزہ لیا، شہر میں خوبصورتی کے حوالے سے پارکس، شاہراہوں، مختلف علاقوں اور لوہیانوالہ میں گورنمنٹ بوائز اور گرلز سکولوں کے معائنے کیے،بعدازاں انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر جاری سکیم کا جائزہ بھی لیا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نیوزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت وزیرآباد میں بھی ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کرنے کے حوالے سے دورہ کیا اور وزیرآباد اور کامونکی میں بھی کنٹریکٹر نے ستھرا پنجاب آٹ سورس پروگرام کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام احسن اقدام ہے، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹر اور افسران سے ملاقات کی، سنیٹری ورکرز کی حاضری چیک اور مشینری کا معائنہ کیا۔