گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اہل کشمیر و فلسطین بھارتی و اسرائیلی مظالم کے آگے استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے ہیں۔ عالم اسلام متحد ہو کر کشمیر و فلسطین کے مسئلہ پر مشترکہ پالیسی اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،قاری رفیع الرحمان قادری،حافظ عدیل عارف،حافظ محمد رفیق قادری،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کشمیری اور فلسطینی مظالم کے سامنے ڈٹے ہیں:مولانا اکبر نقشبندی
Nov 06, 2024