گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے ضلع میں ریونیو سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اب تک ہونیوالی پیش رفت کے بارے بریف کیا اور ڈیجیٹل گردآوری، دیہی مراکز مال، روزنامچہ، رجسٹری ،انتقالات و دیگر ریونیو سروسزکے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب نبیل جاوید نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اضلاع کے متعلقہ حکام کی جانب سے نشاندہی کئے گئے تکنیکی مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے گوجرانوالہ میں ڈیجیٹائزیشن پر اب تک پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت ریونیو سروسز کی سو فیصد ڈیجٹائزیشن چاہتی ہیجس کا بنیادی مقصد محکمہ مال پر عوام اعتماد بحال کرنا اور شفاف و آسان طریقے سے عوامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم اس عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔