عوامی فلاح و بہبود کے وعدوں کی تکمیل شروع ہو چکی :سائرہ افضل تارڑ

Nov 06, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی قر عہ اندازی میں کامیاب شہریوں میں رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔پہلے مرحلہ کے خوش نصیب منتخب افراد کو رقوم کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ۔سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی ، میاں عون جہانگیر بھٹی، ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد،چودھری تہور حسین تارڑ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد نے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے افراد کو انکے گھر وں تک جاکر وزیر اعلیٰ کے پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے لیٹر ز تقسیم کیے ۔ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ء زمان احمد بھون ،خالد محمود بٹ،شیخ نوید احسان ، سجاد ظہور، علی رضا نیکوکارہ، محمد حنیف طور، طارق محمود دھوتڑ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی، عون جہانگیر بھٹی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے وعدوں کی تکمیل کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے ساڑھے 7لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں