گوجرانوالہ:کالج کے سکیورٹی گارڈز کوپانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوندانوالہ میڈیکل کالج کے سکیورٹی گارڈز پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، مالی مشکلات میں اضافہ سے انکی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی،بتایا گیا ہے کہ گوندانوالہ میڈیکل کالج میں تعینات سکیورٹی گارڈز گزشتہ پانچ ماہ سے تنخو اہوں سے محروم ہیں، سکیورٹی گارڈز نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے بتا یا روزمرہ کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گئے ہیں،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں میں مالی مشکلات بڑھنے کیساتھ نوبت فاقوں تک آگئی ہے،ان کی جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اور انہیں بچوں کے تعلیمی اور دیگر اخراجات پورا کرنے میں بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، گھر چلانے کے لیے قرضہ لیکر گزارہ کر رہے ہیں ، سکیورٹی گارڈز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار گوندانوالہ میڈیکل کالج کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے تنخواہوں سے متعلق آگاہ کیا لیکن ہر بار ان کی فریاد کو نظرانداز کر دیا گیا،سکیورٹی گارڈز کا یہ بھی الزام ہے کہ ان کے مسائل سننے کے بجائے انتظامیہ انہیں خاموش رہنے کیلئے دبا ؤڈال رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن