گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کم آمدنی والے خاندانوں کو اپنا گھر بنانے میں مدد دینے کے منصوبے کے تحت ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام میں عوام کو آسان قرضہ کے چیک ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا،سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) و ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین نے ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘اسکیم کے تحت چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معظم رئوف مغل کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز زبانی دعوئوں کے بجائے عوام کی حقیقی خدمت میں مصروف ہیں صوبہ پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں مریم نواز کی شکل میں ایک انتہائی متحرک اور سچی لگن رکھنے والی راہنما میسر آئی ہیں جن کی ساری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے۔
گوجرانوالہ: ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت قرض کی فراہمی
Nov 06, 2024