غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی‘ 2 دکانیں سیل‘8 مشینیں ضبط

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 8 مشینیں قبضہ میں لی اور دو دکانوں کو سیل کیا اور دو افراد کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ کا اندراج کرایا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گلی محلوں اور چوک چوراہوں پر کھلے پٹرول کی فروخت کسی بھی وقت انسانی جانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اس کے علاؤہ غیر معیاری پٹرول گاڑیوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن