گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں شہر کی سٹریٹ لائٹس ، گرین بیلٹس ، یاد گاری مجسموں کو صاف اور خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،شہر میں ٹریفک مسائل کو حل اور شہریوں کو محفوظ سفر کی فراہمی کے لیے گرین ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ متعلقہ محکموں کو زمہ داریاں سونپتے ہوئے پلان طلب کر لیا ،گوجرانوالہ میں گرین ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے فیصلہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت متعلقہ افسران کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، گرین ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ کے شہریوں کی ضرورت اور مطالبہ ہے جس پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت فوری عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے اور دلچسپی رکھنے ٹرانسپورٹر سے 2روز میں پلان طلب کرلیا ہے،گرین ٹرانسپورٹ سے شہریوں کو محفوظ، معیاری سفر کی سہولیات میسر آئیں گی، جی ٹی روڈ پر ٹریفک نظام بھی بہتر ہوگا۔