قصور (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس کی زیر صدارت پٹرول پمپس کو این او سی جاری کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور، محکمہ ہائی وے، سوئی گیس، سول ڈیفنس، واپڈا، جنگلات، ضلع کونسل، ماحولیات، ریونیو، ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل قصور میں ایک پٹرول پمپ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے کیس پیش کیا گیا جس پر تمام قانونی تقاضوں اور محکموں کی رپورٹ کی تصدیق کے بعد این او سی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس مالکان پٹرول کے پیمانہ سٹینڈرڈ کے مطابق رکھیں پٹرول معیاری ہونا چاہیے ۔