خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں بھی نام کے ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر میں کسی قسم کی کوئی بھیا میڈیسن دستیاب نہیں ہے۔ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر 30 سے زائد دیہات کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ مگر اس کے برعکس یہاں سوائے فرضی چیک اپ کے کسی قسم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کے لواحقین مطلوبہ ادویات کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ ٹانکہ لگانے کے لئے نیڈل اور دھاگہ بھی مریض کے ورثاء کو باہر موجود میڈیکل سٹور سے منگوانا پڑتا ہے۔جبکہ 80 فیصد مریضوں کو فوری شیخوپورہ اور لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خانقاہ ڈوگراں:ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کا فقدان‘ شہریوں کا احتجاج
Nov 06, 2024