صفدرآباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل صفدرآباد کے صدر چوہدری خضر حیات طور نے کہا کہ صفدرآباد سے خانقاہ ڈوگراں سٹرک پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق بن رہی ہے۔ گورنمنٹ نے پالیسی بنائی ہے کہ جو سٹرک پہلے ٹوکری والی ہے وہ ٹوکری والی ہی بنے گی اور جو کارپٹ ہے وہ کارپٹ بنے گی۔ قیادت سے بات کر کے ٹوکری روڈ کو کارپٹ کرائیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ۔صفدرآباد سے شاہ کوٹ روڈ پر کام بھی جلد شروع ہوجائے گا ۔
لیگی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے:خضر حیات طور
Nov 06, 2024