شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)محکمہ مال کے پٹواری نے شہری سے رجسٹری کرانے کے عوض لاکھوں روپے ’’نذرانہ ‘‘ لیکر تین سال گزرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لینے کے علاوہ اب اسے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ۔ متاثرہ شخص نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریری درخواست دیدی جس میں مزمل حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹواری اکرم شاہ نے روبرو گواہان رجسٹری کرانے کے عوض دولاکھ روپے وصول کئے مگر کئی سال گزرنے کے باوجود رجسٹری پاس نہیں ہوئی جس پر وہ سینکڑوں چکر لگاکر تھک گیا اور اب اکرم شاہ نے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ہے ۔ رابطہ کرنے پر محمداکرم شاہ نے بتایا کہ افسروں کی فرمائشیں پوری کرنے کیلئے ایسا کام کرناپڑتا ہے، متاثرہ شخص کا کام جلد ہوجائیگا نجانے اسے کونسی جلدی ہے ۔
شیخوپورہ: 2 لاکھ روپے دینے کے باوجود شہری 3 سال سے رجسٹری کیلئے خوار‘ پٹواری کی دھمکیاں
Nov 06, 2024