سودی نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی: طاہر مجید

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ سودی نظام سے نجات و سیاسی استحکام کے بغیر ملکی مسائل اور معیشت درست سمت پر گامزن نہیں ہو سکتی سیاستدانوں کی آپس میں ناچاقیوں سے نقصان ملک اور عوام کا ہورہا ہے اس وقت سیاستدانوں میں سیاسی بصیرت کا بڑا فقدان ہے ان کی وجہ سے نوجوان نسل سمیت عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر ملک محمد بوٹا ،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ ریاست اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے ابھی تک عوام کے مسائل جوں کے توں ہے ہر کوئی اقتدار کے نشے میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگا ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن