ننکانہ : انتظامیہ کی کارروائی زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والا بھٹہ مسمار

Nov 06, 2024

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات فوزیہ اکرم نے تحصیل ننکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹے کو گرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے ، سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کو چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے انسداد سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیوں بارے گفتگو کرتے کہا کہ تمام ضلعی محکمے سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سموگ کے خاتمے کے لیے ضلع ننکانہ میں 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کے بقیہ کو آگ لگانے والے سینکڑوں زمینداروں پر ایف آئی آرز سمیت ان کو بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں