الہٰ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت)الہ آباد شہر کی گلیاں و بازار اور مین شاہراہوں پر آوارہ کتوں کی بھرمار سے نمازی ، دکاندار اور سکول جانے والے طلبہ وطالبات پریشان ہیں کہ گلی محلوں میں آوارہ کتے متعدد لوگوں کو کاٹ چکے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی کتے تلف کرنیوالی ٹیمیں سوائے سرکاری خزانہ پہ بوجھ بننے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہیں ۔ عوامی سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ کتے تلف کرنے والی ٹیم کو الہ آباد میں بھیج کر آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے ۔
الہ آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کو مشکلات کا سامنا
Nov 06, 2024