شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کیلئے نہیں صرف ذاتی مفادات کیلئے ایسی ایسی قانون سازی کی جارہی ہیں جس سے ملک وقوم کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا اور آنیوالے وقت یہی سیاستدان ان گھڑوں میںگریںگے جو آج یہ کھود رہے ہیں دوسری طرف قوم کو سٹاک یکسچینج میں بہتری کا لولی پاپ دیکر بیوقوف بنایا جارہا ہے دو ایام میں بناسپتی گھی کی قیمت میں70 روپے فی کلو تک اضافہ عوام کا گھلا گھونٹنے کے مترادف ہے حکومت غریب عوام کاخون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی اور سرکاری اشرافیہ کی مفت خوری کے خاتمہ پر توجہ دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب کے بعد میاں ارشد، میاں بلال ریاض ودیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے کیا۔