قصور (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نواحی گاؤں گھریالہ میں جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ،تین گاڑیوں سے غیر معیاری 32 ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 5 ملزم فرار ہو گئے۔ فیکٹری سے کیمیکل کے درجنوں بیگز اور غیر معیاری کوکنگ آئل کے ٹین برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزموں کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ فیکٹری کو سیل کر کے 3 گاڑیوں اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایکٹ کے مطابق کیس فائل کیا جائیگا۔ شہریوں کے مطابق ضلع بھر میں بیشتر دکانوں پر کھلے عام پاؤڈر ملا پانی دودھ ظاہر کرکے فروخت کیا جا رہا ہے ۔