شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان نے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرول قیمتوں میں کمی کے وعدے کیے لیکن اقتدار ملنے کے بعد غریب عوام کی گردنوں پر پہلے سے زیادہ تیزی کیساتھ چھری چلانی شروع کردی ہے تحریک انصاف اس کڑے وقت میں عوام کو تنہا اور لاوارث نہیں چھوڑے گی، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ملک گیر جدوجہد کی جائے گی تحریک انصاف غریب عوام اور متوسط سفید پوش طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی اور انکے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا اور آئندہ بھی اس ویژن کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔
تحریک انصاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی:شیر اکبر خان
Nov 06, 2024