نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) سموگ کے گہرے اثرات کے باوجود شہر و گردونواح میں خلاف ورزیاں جاری ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی ‘ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بن گیاشہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ایک طرف فضائی آلودگی کے باعث سموگ کے گہرے اثرات کے باڈل منڈلارہے ہیں تو دوسری طرف ریلوے سٹیشن سمیت دیگرمقامات پر کوڑا کرکٹ کوآگ لگادی جاتی ہے فصلوں کی کٹائی کے بعد کھیتوں میں باقیات کو آگ لگانامعمول بن چکا۔ بدقسمتی سے لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دینے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
نارنگ منڈی : سموگ میں اضافہ کے باوجود کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول
Nov 06, 2024