مظفر آباد (نامہ نگار) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 6 نومبر شہدائے جموں ڈوگرہ حکمرانوں اور انتہاء پسندوں کی سفاکی اور انسانی دشمنی کی بھیانک یاد کا نام ہے جب جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کر کے امن اور انسانیت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئیں۔ یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ مسلمانوں کے قتل عام کا یہ منصوبہ ڈوگرہ حکومت اور ہندو انتہاء پسندوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا۔ آج یہی ہندو ذہن بھارت پر غالب آ چکا ہے اس لیے جنوبی ایشیا کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ دنیا کو باور کروانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
مسئلہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیا میںا من کا قیام ممکن نہیں:سردار عتیق
Nov 06, 2024