اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں،بھارت کی سوا ارب کی آبادی ہے وہاں 33ججز ہیں۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 12،امریکا میں 9اورجرمنی میں 16ججز ہیں،سپریم کورٹ میں 25ہزار سے زائد مقدمے نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو پارہا،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیادہ تر سیاسی کیسز ہیں۔میرے اوپر بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں40کیسز ہیں،اعظم سواتی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر بھی کیسز ہیں ، 47ہزار سے زائد کیسز اس وقت عدلیہ میں نچلی سطح پر ہیں۔ججز کی تعداد بڑھانا جوڈیشری میں کوئی ریفارمز نہیں ،پنجاب میں بہت سارے ججز کی آسامیاں خالی ہیں،امتحانات ہوئے مگر بہت سارے وکیل اس میں کوالیفائی بھی نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں ،آصف زرداری ، نواز شریف کی ان معاملات میں کیا پوزیشن ہے؟
سپریم کورٹ میں 13سے زیادہ ججز نہیں ہونے چاہئیں، فواد چوہدری
Nov 06, 2024