لاہور (نامہ نگار) صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف نے فوری طور پر 7 ڈویژنل موبلائزیشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے بتایا ہے کہ لاہور اربن کی ڈویژنل کمیٹی فیصل میر، رانا جمیل منج، چودھری ریاض اور رانا اشعر نثار، لاہور رورل ڈویژنل کمیٹی میں جاوید بھٹی، رائے شاہ جہاں بھٹی اور حاجی فلک شیر، راولپنڈی ڈویژن موبلائزیشن کمیٹی میں خرم پرویز راجہ، خالد نواز بوبی اور سردار اظہر عباس اور گوجرانولہ ڈویژن کمیٹی میں میاں اظہر حسن ڈار، آصف بشیر بھاگٹ اور ملک طاہر شامل، سرگودھا کی ڈویژنل کمیٹی خان آصف خان، تسنیم قریشی اور حاجی ظل حسین، فیصل آباد ڈویژن کمیٹی ارشد جٹ، سید عنایت علی شاہ اور حاجی محمد اسحق اور ساہیوال ڈویژن کمیٹی رانا عرفان، مہر غلام فرید کاٹھیا اور محمد لطیف بھٹی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں اضلاع میں 30 نومبر کے یوم تاسیس اور پرچم لہراؤ مہم کو متحرک کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں جو پارٹی کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار اور ان پر عمل درآمد کرائیں گی، پارٹی کارکنوں، حامیوں اور عوام الناس کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنائیں گی۔