شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ آئین و قانون شکنی کے بیجے گئے بیج آج تناور درخت بن چکے ہیں آرمی ترمیمی ایکٹ ‘ 26ویں ترمیم پر تنقید کرنے کیلئے پاک دامن ہونا شرط اول ہے گڑ کھانے سے منع کرنے والوں نے خود گڑ کی بوریاں کھا رکھی ہیں۔ تاحیات مدت ملازمت میں توسیع کرنے کے خواہاں آج چاروں چیف آف سٹاف کی مدت ملازمت 3سے 5سال کرنے پر واویلا کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اقتدار کی جنگ میں پیپلز پارتی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ سب فول پلے کرتے رہے ہیں اسی وجہ سے آج ہماری عدلیہ اور اداروں کی کارکردگی بالترتیب 140واں اور130واں نمبر ہے جوکہ مقام شرم ہے ۔
26ویں ترمیم پر تنقید کرنے کیلئے اپنے گریبان میں جھانکیں: اختراقبال ڈار
Nov 06, 2024