آئینی بنچ سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

Nov 06, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچ سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ آئینی بینچ کے قیام سے متعلق سندھ اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی سرکاری وکیل پر برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  عدالتی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے ساڑھے 8بجے تک قرار داد پہنچ جانی چاہیے تھی۔ اب ہمیں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی کرنا پڑے گی۔ نئی ترمیم کے بعد آئینی بینچز تشکیل دینا جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

مزیدخبریں