مالاکنڈ(آئی این پی + این این آئی) خیبرپی کے کے ضلع مالاکنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں راستے کے تنازع پرمسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان سے گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگئے۔افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو فرقین راستے کے تنازعہ پر آمنے سامنے ہوئے۔ مسلح افراد نے دو طرفہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔ راستے کا تنازع ایک سال سے چلا آرہا تھا۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد لیویز نے لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا۔واقعہ ہمسایوں کے مابین راستے کے تنازع پر پیش آیا۔