لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئیں۔ انہیں جوڈیشل ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور تعینات کیا جائے گا۔ سول جج محمد وسیم انجم کو او ایس ڈی سول کورٹس لاہور بنا دیا گیا۔