اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بعض شرائط کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز ہے جس کے تحت انشورنس سیکٹر کی ریگولیشن اور نگرانی وزارت تجارت سے لے کر ایس ای سی پی کو دینے کے بارے میں کام کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا وزارت تجارت اور ایس ای سی پی قانون لانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں اور اس پر متعدد اجلاس ہوئے ہیں، وزارت خزانہ اس میں مدد کر رہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام، شرائط کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
Nov 06, 2024