شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مدبرانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔بیرونی دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کررہی ہے ۔معاشی استحکام کیساتھ ساتھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے۔ (ن) لیگ ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔(ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں جو پارٹی قیادت کی عوام دوستی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے ضامن ہونے کا ثبوت ہے۔