نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی عدالت نے ایلون مسک کو ٹرمپ کے حامیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ ایلون مسک نے امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں لاکھوں ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے 11 سابق عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹرز میں رقوم بانٹنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے اور مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
عدالت نے ایلون مسک کو ٹرمپ کے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کی اجازت دے دی
Nov 06, 2024