فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) چک 565 گ ب میں گھر پر قبضے کیلئے مسلح افراد کا 80 خاتون پر تشدد ‘ سر کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔ لوٹ مار کے بعد دکان بھی جلا دی ۔ تھانہ بچیانہ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کی بجائے الٹا متاثرہ خاندان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بزرگ خاتون اور بیٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے انصاف دلانے کی اپیل ۔ بزرگ خاتون ارشاد بی بی اور ان کی بیٹی نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 اگست کو طارق ، خالد ، عارف ، حمزہ ، علی حسن ، شاہدہ اور ذیشان نے مسلح ہو کر گھر پر قبضے کیلئے حملہ کیا ۔ ملزموں نے ارشاد بی بی کو سر کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ‘ تشدد کیا اور باہر پھینک دیا ۔ملزموں نے لاکھوں روپے کے زیورات اور سامان لوٹ کر پٹرول چھڑک کر دکان جلا دی ۔ متاثرہ خواتین کا کہنا تھا ملزموں نے تھوڑی دیر بعد ان کے چودہ سالہ پوتے کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جسے پولیس نے بازیاب کرا کر دو ملزم خالد اور علی حسن کو گرفتار کیا ۔ ایس ایچ او بچیانہ عمران عامر نے گرفتار ملزموں کو کوئی کارروائی کئے بغیر دو روز بعد چھوڑ دیا ۔