مدرسے کے 2 کم عمر طالبعلم سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

فیروزوالہ( نامہ نگار خصوصی ‘نامہ نگار ) تھانہ صدر کے نواہی گاؤں چک شاہ پور میں دینی درسگاہ جامعہ مدرسہ تدریس القرآن میں زیر تعلیم 2 کم عمر طالبعلم زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگئے۔ جن کی شناخت 10 سالہ حسن علی ساکن مریدکے اور 8 سالہ اللہ رکھا ارشد ساکن حافظ آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 10 سالہ حسن علی مریدکے کے قاری الطاف حسین کا بیٹا تھا شیخوپورہ کے قریب واقعہ چک شاہ پور میں دینی مدرسہ چند برس سے چل رہا ہے جہاں گذشتہ رات 11 طالبعلم ایک ہی کمرہ میں زمین پر چادریں اوڑھ کر لیٹے ہوئے تھے جہاں دروازے کے راستے سے زہریلا سانپ کمرہ میں داخل ہوگیا۔ جس نے باری باری دونوں طالب علموں کو ڈس لیا ۔جس کے بعد کمرہ میں افراتفری مچ گئی ۔جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔

ای پیپر دی نیشن