وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں ایس ڈی جیز پر توجہ مرکوز کر رہیں:قیصر احمد شیخ 

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی تنظیموں کا پاکستان میں اہم کردار ہے۔ قیصر احمد شیخ سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے ملاقات کی۔ قیصر احمد شیخ نے دونوں مہمانوں کو وزارت بحری امور آنے پر خوش آمدید کہا۔ آغاز میں میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی بحری تنظیم اور وزارت بحری امور مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اسی حوالے سے ستمبر میں ہم نے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس منعقد کی جس میں بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی اور وہاں میری ٹائم انڈسٹری کی بہتری کے لئے اہم گفتگو ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن