اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اینڈ ریسرچ اینالیسس میجر جنرل محمد رضا ایزد کی قیادت میں چھبیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو عصر حاضر میں جاری میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو میری ٹائم سیکٹر اور ساحلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے بات چیت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی اور پاکستان کے بلیو اکانومی سیکٹر میں ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
چھبیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
Nov 06, 2024