اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ اور چین کی فضائیہ کے درمیان منعقدہ دو طرفہ مشق انڈس شیلڈ 2024ء کا چینی ماڈیول پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئربیس پر مکمل ہو گیا۔ مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے اپنے اہل کاروں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات کے ساتھ حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں اے ای ایس اے راڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر سے لیس جے-16 اور جے-10 سی لڑاکا طیارے، مہلک HQ-22 فضائی دفاعی نظام، طاقتور YTG-9 فضائی الیکٹرانک جنگی پلیٹ فارم اور KJ-500 ایئربورن ارلی وارننگ سسٹم شامل تھے۔ اس دوران پاکستانی فضائیہ کے جے-10 سی اور جے ایف-17 بلاک-III لڑاکا طیاروں کے ساتھ جدید فضائی جنگی مظاہرہ کیا گیا۔ ایسی بڑی مشق کی کامیاب تکمیل پاکستان فضائیہ کی اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنل تیاری کا عکاس ہے اور موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان، چینی فضائیہ کی مشق انڈس شیلڈ ختم
Nov 06, 2024