اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ انسای حقوق پر ایک جامع پالیسی فریم ورک بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا جس کا مقصد انسانی حقوق کے مسائل بالخصوص مزدوروں کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرنا ہے۔ کمیٹی اس فریم ورک کی تشکیل کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرے گی جسے وزیر اعظم اور صوبے کے وزیر اعلیٰ دونوں کو پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام ستائیسویں پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انسانی حقوق پر جامع پالیسی فریم ورک بنائیں گے: چیئرپرسن قائمہ کمیٹی
Nov 06, 2024