صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپییچ میں کہا کہ ایک بار پھر صدر منتخب کرنے پر عوام کا مشکور ہوں۔ امریکی عوام نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا۔ ہم پھر امریکہ کو عظیم بنائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا ایجنڈا قوم کی بہتری کے لیے تھا۔ امریکی عوام کی بہتری کے لیے مضبوط اقدامات کریں گے۔ مضبوط اور جمہوری روایات کا حامل امریکہ اولین ترجیح ہے۔ امریکہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے اور میری کامیابی امریکی عوام کی فتح ہے۔ ہر امریکی شہری کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک سیاسی فتح ہے. امریکہ کو پھر ترقی کی طرف لے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ امریکی عوام نے طاقتور مینڈیٹ دیا اور ہم نے صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ امریکہ میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ ایلون مسک نئے ستارے بن کر ابھرے ہیں۔ اور اب ہم امریکہ کے زخم بھرنے جا رہے ہیں۔ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔ امریکہ کو مضبوط بنانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہترین انتخابی مہم چلانے پر ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محفوظ امریکہ کے لیے ہمیں سرحدیں سیل کرنا ہوں گی اور ہم امریکہ میں لوگوں کی قانونی آمد کے خواہاں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسی جیت کبھی نہیں دیکھی گئی۔ قوم نے تاریخ رقم کر دی اور یہ عوام کی کامیابی ہے۔ امریکا اب نئی بلندیوں پر جائے گا اور میرا اگلا دور امریکا کے لیے سنہرا دور ہوگا۔نومنتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے بلکہ دنیا میں جو جنگیں جاری ہیں، ان کو بھی ختم کروں گا۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنا کر دوبارہ عظیم ملک بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم امریکا کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدوں کو سیل کریں گے۔ اب جو بھی یہاں آئے گا، وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر بڑا مینڈیٹ دیا۔ یہ تقسیم ختم کرنے اور متحد ہونے کا وقت ہے۔ ہم اپنے ملک کے زخم بھرنے جا رہے ہیں۔ ٹیکسوں میں کمی لا کر امریکی عوام کو ریلیف دینے گے۔نومنتخب صدر نے کہا کہ مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی تاہم عوام نے ہمیں ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے اور سوئنگ ریاستوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی سینیٹ میں ہماری کامیابی غیر معمولی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میں ںے تمام مشکلات کا مقابلہ کیا اور اب کامیابی کے بعد ایک ایسے نئے سفر کا آغاز کریں گے، جس میں امریکیوں کو بہت خوشیاں ملیں گے اور میں اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ کے خواب پورے نہ کر لوں۔ان کا کہنا تھا کہ کامیاب دلوانے پر امریکی عوام کی خدمت کر کے اس کا صلہ دینگے اور عوام نے جو ذمہ داری ہے اسے سخت محنت سے نبھاؤں گا۔ امریکی عوام 4 سال کی تقسیم کو پیچھے چھوڑ کر میرا ساتھ دیں، میں کیے گئے وعدوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹوں گا۔اس سے قبل ٹرمپ کے برتری حاصل کرتے ہی فلوریڈا میں ری پبلکنز ہیڈکوارٹر پر جشن کا سماں پیدا ہوگیا اور ان کے حامی وہاں جمع ہونے شروع ہوگئے جب کہ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کنونشن سینٹر پہنچے۔ اس سے قبل ان کے دیگر اہلخانہ وہاں پہنچ چکے تھے۔دوسری جانب ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جیت کا جشن منانا شروع کر دیا اور نعرے لگائے، اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
نئی جنگ شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کروں گا : ڈونلڈ ٹرمپ
Nov 06, 2024 | 17:18