سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی۔سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اسموگ کے حوالے سے اہم اعلانات کرنے جارہے ہیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ تدارک کے لیے کام کررہے ہیں.محکموں کو اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایجوکیشن، صحت، زراعت سمیت تمام محکموں کو ٹارگٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسٹرن کوری ڈور ہوا کی وجہ سے لاہور کا ائیرکوالٹی خراب ہوتا ہے. اسموگ وار روم میں ڈیٹا مانیٹر کرہے ہیں. ہم نے پرائمری اسکولز بند کیے تھے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارت سے ڈپلومسی کی بات کی ہے۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، ہم چاہتے ہیں ہم اپنے گھر کا کوڑا باہر رکھ دیں، گزشتہ چار روز سے ہوا کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ہوا نہیں، میتھین گیس کو سانس کے ذریعے لے رہے ہیں. اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے. اسکولز کو آن لائن کیا ہے، چھٹی نہیں دی، کل مالز میں رش لگا ہوا تھا، شہری گھروں میں رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجھستان، بیکانیر کی طرف سے ہوا ملتان کی طرف ہے. ملتان کا ائیرکوالٹی انڈکس بھی بری طرح متاثر ہے. آج ائیرکوالٹی 1150 تک رہا، کل ایئر کوالٹی انڈکس پانچ سو تک رہا جو بہت خطرناک ہے۔
جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی: مریم اورنگزیب
Nov 06, 2024 | 18:00