غلط فیصلہ دینے پرامپائرسائمن ٹوفل اور آئن گولڈنے معافی مانگ لی

Oct 06, 2009

سفیر یاؤ جنگ
جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا غلط فیصلہ دینے پرامپائرسائمن ٹوفل اور آئن گولڈنے معافی مانگ لی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل نے عمراکمل کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا تھاجس کے بعد پاکستان ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کیمپ نے سیمی فائنل میں ناقص امپائرنگ کی وجہ آئی سی سی میں بھارتی لابی کے اثرورسوخ کو قرار دیا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ بھارتی لابی کا خیال ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں پاکستان آسٹریلیا سے جان بوجھ کر ہار گیا تھاجس کے باعث بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی اور اسی چیز کو مدنظررکھتے ہوئے بھارتی لابی نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر کرایا۔
مزیدخبریں