بجلی کا شارٹ فال معمولی کمی کے ساتھ تین ہزار دو سونوے میگاواٹ ہوگیا تاہم ملک بھرمیں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ۔

 اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوارگیارہ ہزارتین سو تیئس میگاواٹ جبکہ طلب چودہ ہزارچھ سو تیرہ میگاواٹ ہے ۔ شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے لیکن بجلی کی بندش کے دورانیہ کم نہیں کیا گیا  ۔ اس وقت شہروں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مرمت کے نام پر بھی چھ سے آٹھ گھنٹے تک بھی بجلی بند رکھی جارہی ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے توانائی کے بحران پرقابو پانے کیلئے دو چھٹیوں سمیت جتنے بھی اقدامات کئے ہیں ان کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا ۔

ای پیپر دی نیشن