عرب ٹی وی کے مطابق خود کش حملہ آور نے صنعا میں قائم برطانوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ سفارتخانے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔