یمن کے دارالحکومت صنعا میں  برطانوی سفارتخانے کے قریب خود کش دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Oct 06, 2010 | 05:12

سفیر یاؤ جنگ
عرب ٹی وی کے مطابق خود کش حملہ آور نے صنعا میں قائم برطانوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ  سفارتخانے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 
مزیدخبریں