لاہور ہائیکورٹ میں وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے وکیل رہنما علی احمد کرد نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک میں احتجاج اور ہڑتالیں وقت کاتقاضا تھاتاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بنیادی طور پر صلح جو آدمی ہیں اوربلاجوازہڑتالوں پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ججز اور بار کے درمیاں تنازع جلد حل کر لیا جائے گا۔ علی احمد کرد نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر حالیہ تنازع کی مکمل رپورٹ تیار کی جارہی ہے جو حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔