ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے اوائل میں ٹریفک پولیس نے حکومت سندھ کی ہدایت پرکروڑوں روپے مالیت کے ایک سواٹھانوے مانیٹرنگ کیمرے شہر بھر میں ٹریفک کی مانیٹرنگ ، دہشت گردی اور دیگر واقعات کی ریکارڈنگ کیلئے نصب کیے تھے،جن میں شارع فیصل ،ایم اے جناح روڈ ، شاہراہ پاکستان، ٹاور، بلاول چورنگی ، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت دیگر اہم مقامات شامل ہیں ، تاہم اب تیکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ کیمرےچار روز سے بند پڑے ہیں ، جس کے باعث ہرقسم کی ریکارڈنگ بند ہے، اس ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کولگانے کیلئے ایک نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اس مسئلے پر ٹریفک پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مانیٹرنگ کا عمل دوبارہ شروع ہونے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔