سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طویل العمری کے باعث نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شاہد انور
باجوہ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارڈاکٹر محمد علی شیخ کے وکیل خالد راجپرسے استفسار کیا کہ عدالت کس طرح سے قانون سازی کیلئے پارلیمان کو ہدایت جاری کرسکتی ہے ۔عدالت نے کہا ہے کہ اس نقطہ پر اگلی سماعت پرعدالت کو آگاہ کیا جائے تاکہ فیصلہ کیا جائے ۔ خالد  راجپرنےعدالت کوبتایا کہ اس حوالے سے قانون موجود ہے جسے وہ آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔واضح رہے کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرح حکومتی عہدے پر کام کرنے والے سیاستدانوں کیلئے بھی عمر کی حد مقرر کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...