لاہورسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ،ایل ایس ای پچیس انڈیکس تیرہ پوائنٹس کی کمی سے تین ہزار ایک سو بارہ کی سطح پر بند ہوا۔

Oct 06, 2010 | 14:01

سفیر یاؤ جنگ
مارکیٹ میں ایک سو چھ کمپنیوں کے نو لاکھ چون ہزار نو سو چوبیس حصص کا کاروبار ہوا۔ جن میں اٹھایئس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، اکیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ستاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے، ان میں سلک بنک کے ایک لاکھ چوالیس ہزار تین سو چودہ حصص کا کاروبار ہوا، لوٹی پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو چھتیس حصص اور اینگرو پولی مر اینڈ کیمیکل کے اسی ہزار نو سو پچیس حصص فروخت ہوئے۔  سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت میں ہوا جس کی قیمت  بیس روپے اڑتیس پیسے بڑھ گئی ۔
مزیدخبریں