جعلی اور غیرمستند ڈگریوں کی تعداد 86 ہو گئی: چیئرمین ایچ ای سی

Oct 06, 2010

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ مجموعی طور پر جعلی اور غیر مستند ڈگریوں کی تعداد 86 تک جاپہنچی ہے اور اس میں جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نااہل اور عدالتوں سے رجوع کرنے والے اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں ۔ 477 اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کا ریکارڈ تصدیق کے بعد یونیورسٹیز نے ابھی تک واپس نہیں بھیجوایا جب تک ان 477 اراکین کی ڈگریاں نہیں مل جاتیں اس وقت تک انہیں جعلی ہی سمجھ جائے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن نے ہمارے باربار نوٹسز کے باوجود 11وزراءاور اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں جمع نہیں کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر وہ صرف ایک پوسٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں ان پر دباﺅ بھی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔
مزیدخبریں